بہاولنگر؛ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

62

بہاولنگر،13 مئی (اے پی پی ):پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی اور دیگر حلقوں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی سماجی حلقوں تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بہاولی چوک سے سٹی چوک تک مارچ کیا، مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی،  سٹی چوک میں ریلی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کےلئے پاک فوج  لازوال قیمتی قربانیاں دے رہی ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر پاک فوج کے شہداء اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔