جوہرآباد،28 مئی (اے پی پی): ملک کے دیگر شہروں کی طرح خوشاب میں بھی یوم تکبیر کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں یوم تکبیر کی بڑی تقریب ہوئی جس میں شہریوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، سابق ایم این اے شاکر بشیر اعوان، سابق چیئر مین ضلع کونسل امیر حیدر سنگھا، ملک کرم الہی بندیال ،سابق ایم پی اے ضلعی صدر مسلم لیگ لائرز ونگ چودھری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کیا۔
تقریب کے شرکاء نے وطن عزیز کی خاطر جان کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
اس موقع پر یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور پاک دھرتی پر قربان ہونے والے شہداء اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی گئی۔
یوم تکبیرکی مناسبت سے منعقدہ ایک دوسری تقریب میں سابق ایم پی اے ملک اصف بھا نے کیک کاٹا۔











