خیرپور۔06مئی(اے پی پی): خیرپور میڈیکل کالج کا پہلا کانووکیشن ، سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے صدارت کی۔ خیر پور مڈیکل کالج کا پہلا کانووکیشن سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کانووکیشن میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسار شاہانی نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ کانووکیشن میں رکن سندھ اسمبلی منور علی وسان، پیپلزیونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن، پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر فریدہ وگن، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنا،پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مہر، اکیڈمک کونسل کے تمام اراکین ڈاکٹر شاہد جمال صدیقی، ڈاکٹر عبدالحئی پھلپوٹو، ڈاکٹر اعجاز سموں سمیت دیگر معززین شہر، والدین، سیاسی، سماجی رہنما، صحافی، عمادین شہر اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔
کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ خیرپور میڈیکل کالج اپنے دور منصبی میں بنایا تھا کراچی سے کشمور تک صوبے کی عوام کی بھلائی کے میگا پروجیکٹس شروع کیے خیرپور میڈیکل کالج خیرپور والوں کے لیے تحفہ اور قابل فخر ہے جو اس کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکے لیے نہایت اہمیت کی بات ہے تمام طلبہ اور کالج کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ طالبات طلبہ سے آگے ہیں سندھ کے بارے میں یہ خیال سمجھا جاتا ہے کہ یہاں کی عورتیں پسماندہ ہیں لیکن کامیاب طالبات کے والدین نے خود کو منوا کر لڑکیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوائی جو ایک بہت مشکل فیلڈ ہے ۔
کانووکیشن میں 40 میڈل دیے گئے جس میں 16 گولڈ میڈل اور 28 سے زائد سلور میڈل شامل ہیں کانووکیشن میں 300 طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کرائی تھی جبکہ140 طلبہ و طالبات کو ڈستینیشن سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔جبکہ بیج نمبر4 سے پوزیشن ہولڈر ڈاکٹر محمد احسان نور، ڈاکٹر شاخسی کوریجا، ڈاکٹر دعا نے بہترین گریجویٹ کا گولڈ میڈل حاصل کیا اس کے علاوہ مجموعی طور پر 40 طلبہ و طالبات نے سلور میڈل کیے۔











