لاہور، 6 مئی(اے پی پی): سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے ریجنل ڈائریکٹر ٹیوٹا اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹیوٹا کے ووڈ ورک سنٹر گجرات کا دورہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے سیکرٹری کو ادارے کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔واضح رہے یہ ادارہ اپنے لکڑی کے کام کے لیے مشہور ہے۔ اعلیٰ معیار اور پائیداری کی وجہ سے زیادہ تر سرکاری دفاتر اس ادارے سے دفتری فرنیچر خریدتے ہیں، اس ادارے میں شارٹ کورسز کے علاوہ ووڈ ورک اور ڈیزائننگ میں 3 سالہ ڈپلومہ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں جن کی ملک اور بیرون ملک بہت زیادہ مانگ ہے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بناکربااختیار بنا رہی ہے اور عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کی جا رہی ہے، سیکرٹری نے انسٹی ٹیوٹا کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے کاریگروں کے کام کو سراہا جن میں پوزنگ، پینٹنگ، کشا کاری، لیزر کیلیگرافی، سلائی اور لکڑی کی کٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ سیکرٹری نے نے ٹیوٹا انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کی آگاہی کے لیے مناسب ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹ میں شو روم بنائے جائیں۔ جس سے ادارے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا.











