سکھر؛ گھر سے بارودی مواد سمیت اسلحہ برآمد ، ایک ملزم گرفتار

69

 

سکھر،13مئی(اے پی پی): پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی جانب سے تھانہ صالح پٹ کی حدود میں مغفی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران ایک گھر سے بارودی مواد سمیت اسلحہ برآمد کر  لیا  گیا ہے  اور  ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا  ہے۔

ایس ایس پی سکھر سنگھا ملک نے اپنے  دفتر  میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت پائیں خان کے نام سے ہوئی ہے  جس کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچستان ری پبلکن آرمی سے ہے، گرفتار ملزم اور اسکے ساتھ سندھ میں دہشت گردی کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ  گرفتار ملزم سلیپر سیل کے طور پر کام کر رہا تھا، ملزم کا کرمنل ریکارڈ دیگر اداروں سے اکٹھا کر رہے ہیں، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔