سکھر: نامور تعلم دان پروفیسر اجمل ساوند مرحوم کو سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا گیا

22

سکھر۔06مئی(اے پی پی): وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نامور تعلم دان پروفیسر اجمل ساوند مرحوم کو سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکھر میں آئی بی اے یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل ساوند کو سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرتے ہیں۔

 وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کندھ کوٹ کو ہدایت کرتا ہوں کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،مراد علی شاہ نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر اجمل اس عظیم درس گاہ کے طلبہ کو جدید تعلیم سے روشناس کرا رہے تھے۔