سیالکوٹ، 27مئی(اے پی پی):کمشنر نوید حیدر شیرازی نے پسرور کیڈٹ کالج کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے کیڈٹ کالج کے ہاسٹلز، مختلف پلے گراونڈ، واش رومز، لائبریری ، سائنس لیب اور اکیڈمک بلاک کا تفصیلی دورہ کیا۔
کمشنر نے میس کے کچن کا معائنہ کیا اور کھانا کھا کر معیار چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج میں طلباء کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کرنے کیلئے مینجمنٹ کا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ طلباء اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دینی ہوگی تاکہ ان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہو اور پاکستان کے مفید اور کار آمد شہری ثابت ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر گوجرانولہ رینج حیدر اشرف اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔











