ملتان میں 3 روزہ قومی پولیو مہم 15 مئی سے شروع ہوگی

44

ملتان،12 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ شہر اولیاء میں 3 روزہ قومی پولیو مہم 15 مئی سے شروع ہوگی، پولیس و ضلعی محکموں کو پولیو مہم کامیاب کرنے کا ٹاسک دیا ہے،پولیو مہم میں 10 لاکھ سے زائد بچوں گھر گھر جاکر قطرے پلائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پولیو مہم اور انسداد ڈینگی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی کے حامل ضلعی محکموں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،جدید آن لائن سسٹم کے تحت ڈینگی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پراپرٹی مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

قبل ازیں فوکل پرسن برائے ڈینگی مہم ڈاکٹر عطائ الرحمن نے ڈینگی مہم پر بریفنگ بھی دی۔