میرپورخاص،27 مئی (اے پی پی): یوم مذمت غدار پاکستان کے دن کے موقع پر میرپورخاص مارکیٹ چوک سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھاکر احتجاج کیا اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف نعریبازی کی گئی۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے، انکے قائد نے ملک میں سازش انارکی پہلائی، معصوم عوام کو ورغلایا اور ملک کو مقروض کیا ۔انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت کی تباہی، ملکی سیاست میں گندی غلیظ گالیوں کا ٹرینڈ بنانے والے عمران خان اور انکے ساتھیوں کو ریاست سخت سے سخت سزا دے۔











