نوشہرہ ورکاں؛  بین الاضلاعی سطح پر شاندار کبڈی میچ کا انعقاد

42

نوشہرہ ورکاں ،30 مئی( اے پی پی): نوشہرہ ورکاں موضع کھارا میں بین الاضلاعی سطح پر شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا، کھلاڑیوں کی شرکت موقع پر موجود ہزاروں شائقین کبڈی کا بہترین میچ دیکھ کر محضوظ ہوتے رہے ۔

سالانہ میلہ کے موقع پر ماضی کی طرح قریبی اضلاع اور مضافات سے کھلاڑیوں کو دعوت عام دی گئی اور موقع پر موجود کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں بنا کر شاندار دوستانہ میچ کرایا گیا ، میچ میں پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

 شاندار کبڈی میچ کے ریفری علاقے کے معروف کھلاڑی محمد رفیق متھو تھے اور دونوں ٹیموں کو آرگنائزر محمد جاوید اور دیگر ساتھیوں کی جانب سے فرسٹ ،سیکنڈ ٹرافیاں دی گئیں جبکہ ہر کھلاڑی کی بھرپورحوصلہ افزائی بھی کی جاتی رہی۔