نگران صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر کا ڈسکہ سرجیکل سٹی  کا دورہ

18

 سیالکوٹ،30 مئی (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت، سرمایہ کاری و توانائی پنجاب ایس ایم تنویر نے ڈسکہ سرجیکل سٹی (انڈسٹریل اسٹیٹ) کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے سائٹ کا دورہ کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد نے بتایا کہ سرجیکل سٹی کیلئے 798کینال رقبہ ایکوائر کرلیا گیا ہے ۔جس میں 36کنال10مرلے پر عدالت عالیہ لاہور کی جانب اسٹے آرڈر ہے، عدالتی فیصلہ کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے زمین کے مالکان کو معاوضہ ادا کردیا جائے گا، حکومت پنجاب کی جانب سے زمین ایکوائر کرنے کیلئے مطلوبہ فنڈر 35کروڑ 80لاکھ روپے اکاونٹ میں آچکے ہیں۔

 صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے کہا کہ زمین ایکوائر کرنے کے پراسس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ منصوبہ پر ڈویلپمنٹ ورک کا آغاز کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹی کے قیام سے آلات جراحی کی صنعت کو فروغ ملے گا اور سرجیکل کے آلات عالمی معیار کے مطابق ہو تیار ہونگے جس سے ان کی بین الاقوامی مارکیٹ سیالکوٹ میں تیار ہونے والے آلات جراحی کی مانگ بڑھے گی جس سے مقامی انڈسٹری ترقی کرے گی اور قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

ہ