نوشہرہ ورکاں، 10 مئی (اے پی پی): رورل ڈیویلپمنٹ اینڈہیلتھ ویلفیئرسوسائٹی ڈیرہ میاں صاحب عابدآبادمیں منعقدہ تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیرہوگیا ہے ۔فری آئی کیمپ میں113مریضوں کی آنکھوں کاآپریشن کیاگیاجبکہ700کے قریب مریضوں کافری چیک اپ کرکے انہیں ادویات دی گئیں، کیمپ میں آنے والے مریضوں کومفت ادویات،کھانااوررہائش بھی فراہم کی گئی۔
ڈیرہ میاں صاحب میں30سالوں سے فری آئی کیمپ لگایاجارہاہے جس سے گردونواح اوردوردراز کے لوگ استفادہ کررہے ہیں ڈاکٹرشاہدخان آف سوات،ڈاکٹراعجازاحمدآف پشاور،ڈاکٹر زواصف احمد،نویداحمد،ظفراقبال جنجوعہ نے مریضوں کے آپریشن کئے اورچیک اپ کیافری آئی کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹرمیاں ذوالفقار نے ڈاکٹرزکاکیمپ میں آمداورمختلف تنظیموں کاکیمپ کا دورہ کرکے حوصلہ افزائی کرنے کاشکریہ اداکیا۔











