وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سمن آباد انڈرپاس پراجیکٹ و پونچھ ہائوس کا دورہ ، منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

44

لاہور،27مئی (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈرپاس پراجیکٹ اور پونچھ ہائوس کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے سمن آباد انڈرپاس منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں سست روی قطعا برادشت نہیں کروں گا۔ منصوبے کی تکمیل میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیئے اورمنصوبے کو مقررکردہ ڈیڈ لائن کے اندرہرصورت مکمل کیا جائے ، دن رات کام کر کے عوامی سہولت کے اس منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بہترین مینجمنٹ کی جائے۔

محسن نقوی نے پونچھ ہائوس کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا معائنہ کیا اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلی  کو سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ اور پونچھ ہائوس کی تزئین وآرائش کے منصو بے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔