وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلا س، ریلوے زمین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

29

لاہور،27مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہفتہ کے روز  ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بہائوالدین زکریا ایکسپریس میں سہولیات کی فراہمی،کا جائزہ لیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران سے کہا کہ واشنگ لائنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے سفارشات پیش کی جائیں، واشنگ لائنز کی آٹ سورسنگ پر فیزبیلٹی رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے ڈائننگ کاروں میں کھانے کا معیار مزید بہتر بنانے کیلیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی محکموں کے ذمہ ریلوے واجبات کی جلد وصولی کیلیے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

 وزیر ریلوے نے پاک بزنس ایکسپریس کی کوچز کو یکم جون تک اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں  نے  کہاکہ آرک فرنس سے ریونیو کے حصول کیلیے بزنس ماڈل پیش کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین / مینوفیکچررز سے رابطہ کر کے آمدن میں اضافے کا روڈ میپ دینے کیلیے کمیٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے چار ماہ میں 47000 خستہ حال سلیپر تبدیل کر کے راولپنڈی تا کراچی سفری دورانیے میں 30 منٹ کمی لانے پر انتظامیہ کو شاباش دی۔

 اجلاس میں ریلوے زمین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔