پاراچنار؛خواتین اساتذہ کیجانب سے تری منگل سکول واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

28

پاراچنار،13مئی(اے پی پی):پاراچنار پریس کلب کے سامنے خواتین اساتذہ کیجانب سے تری منگل سکول واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے استانی راہنماؤں اور انجمن حسینیہ کے جواد حسین نے کہا کہ چار مئی کو تری منگل سکول واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے شہید اساتذہ کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے ۔

طلبہ راہنماؤں نے کہا کہ تھری جی،فور جی موبائل سہولت جلد شروع کی جائے، بصورت دیگر ہمارے طلبہ کے قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہو رہا ہے۔