ملتان؛عید قربان سے قبل شہر بھر میں زیرو ویسٹ کیلئے آپریشن کلین اپ شروع

14

ملتان،13 مئی(اے پی پی): عید قربان سے قبل شہر بھر میں زیرو ویسٹ کیلئے آپریشن کلین اپ شروع  کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عملے کی مرکزی چوکوں اور شاہراہوں کی دھلائی اور سکریپنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اندرون شہر سمیت گنجان یونین کونسلوں میں بھاری مشینری کے ذریعے کوڑے کی منتقلی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کمپنی افسران کو مانیٹرننگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی منیجرز روزانہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی کی انسپکشن کرینگے اور صفائی کی شکایات پر فوری ایکشن لیکر ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کیلئے مثالی صفائی آپریشن کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔