اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):پاکستان کی جونیئر ٹینس ٹیم نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ منگل کو سپیکر نے جونیئر ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جونیئر ٹینس ٹیم نے یورپی ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ہم قومی اسمبلی میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر جونیئر ٹینس ٹیم کا خیرمقدم کیا۔











