پاکپتن،23 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے امریکن کونسل جنرل لاہور ولیم میکانول کے ہمراہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی۔ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی، ڈی پی او طارق ولایت اور امریکن کونسل جنرل کے وفد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام کی ترقی و ترویج کیلئے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ نے گرانقدر خدمات انجام دیں۔اسلام سے محبت اور ایمان کی پختگی پر زور دیا۔برصغیر پاک وہند میں اسلام کی شمع روشن کی۔عمدہ اخلاق کی بدولت سینکڑوں لوگوں کو احاطہ اسلام میں داخل کیا۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بزرگان دین کے آستانوں کی توسیع و تزئین وآرائش کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ حکومت پنجاب بزرگان دین کے آستانوں پر زائرین کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے دربار کو ماڈل دربار بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے مزار پر جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں۔ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔
بیڑسٹر اظفر علی صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی نے امریکن کونسل جنرل ولیم میکانول اور ان کے وفد کو یاد گاری شیلڈز بھی دیں۔دریں اثناء صوبائی وزیراوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر، امریکن کونسل جنرل ولیم میکانول نے دربار میں محفل سماع سے محزوزہوئے۔
صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر اور امریکن کونسل جنرل لاہور ولیم میکانول نے دربار پر حاضری کے موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔











