پی ٹی آئی کے میاں احسن عنصر بھٹی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

4

پنڈی بھٹیاں،26 مئی (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے و چئیرمین بیت المال پنجاب میاں احسن عنصر بھٹی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔

پی پی 71 سے سابق ایم پی اے و چئیرمین بیت المال پنجاب میاں احسن عنصر بھٹی نے اپنے ڈیرہ پر اپنے بھائی میاں عزم عنصر بھٹی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہے اوراپنی مرضی سے پارٹی چھوڑ رہے ہیں کیونکہ ہم اداروں کے ٹکراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں پارٹی کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہماری سرحدوں کی نگہبان ہے اور پاک فوج سے ہی ملک کی بقا ہے اس سے ٹکراؤ ملک دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہے اور آئیندہ کا لائِحَۂ عَمَل اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔