کوئٹہ؛مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کی جانب سے یوم تکریم شہداءپاکستان ریلی

2

کوئٹہ،25مئی(اے پی پی):صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کی جانب سے یوم تکریم شہداءمنایا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔شہر میں سب سے بڑی ریلی کوئٹہ ائر پورٹ روڈ سے سرینا چوک تک نکالی گئی جس میں پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بشریٰ رند، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی،طلباءو طالبات سمیت سیاسی ورکرز اور معتبرین کہ ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک افواج سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سرینا چوک پہنچی، ریلی میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔