کوئٹہ،16مئی (اے پی پی ): سول اور سماجی سوسائٹی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عسکری چیک پوسٹ ائرپورٹ روڈ میں سماجی رہنماء ذیشان پانزئی کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی گئی اور پھول نچھاور کرکے گل دستہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔ سماجی رہنماؤں نے کہا کہ اس ملک کی پاک فوج ایک عظیم فوج ہے، پاکستانی عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔











