ہاؤسنگ سوسائٹی کے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی، فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

34

گوجرانوالہ،27مئی(اے پی پی):سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف نقشے کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر  لیا  گیا ہے ،  مقدمے میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

فرح گوگی ے  اپنی سوسائٹی جی میگنولیا گوجرانوالہ میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کی تھی،جس پر سوسائٹی میں پارک کی جگہ پر غیرقانونی قبرستان بنایا گیا۔پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنا کر بیچ دئے گئےاورسرکاری پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات بھی کروائی گئیں۔ کمپنی نے ہاؤسنگ سوسائٹی کےلیے 1073 کنال اراضی کی منظوری لی تھی،فرح گوگی اس سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔