ہرنائی،یکم مئی(اے پی پی): نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع ہرنائی کی جانب سے یوم مزدور پر پارٹی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے جلسے میں تبدیل ہوئی۔ جلسے اور ریلی کی قیادت نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان نے کی۔
جلسے کے توسط سے مزدوروں کی دہاڑی، ہرنائی میں کول مائنز مزدوروں کو تحفظ دینے اور ان کے بچوں کو انشورنس پالیسی فراہم کرنا، حالیہ ملک گیر مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی معاوضے میں اضافہ کرنے جیسے مطالبات حکومت وقت کو پیش کئے گئے۔
اس موقع پر این ڈی ایم کے صوبائی صدر احمد جان نے کہا کہ جاگیرداری سسٹم سے جمہوری جدوجہد کے ذریعے نجات حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج یکم مئی ریلی اور جلسے میں شگاگو کے شہید مزدوروں اور ہرنائی کول مائنز کے شہید مزدوروں کو انکی جدوجہد پر سرخ سلام پیش کرتے ہے۔
جلسے سے ضلعی صدر حاجی نصراللہ ناز ترین ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فضل افغان ،ضلعی ایگزیکٹو سید اسداللہ شاہ ،ضلعی ترجمان میروائس شاہ اور خلیفہ ظاہر نےبھی خطاب کیا۔











