دیپالیور،یکم مئی(اے پی پی):حویلی لکھامیں پاکپتن کینال کا خستہ پل ٹوٹ گیا، جس کے باعث سینکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے حکام بالا سے فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
کورتیکی،محب علی اور بلی مارجیسے سینکڑوں دیہات کو ملانے والا پل اچانک ٹوٹا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آمدو رفت معطل ہونے سے کسانوں کوخریداری مراکز پر گندم پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ہیڈ سلیمانکی سے نکلنے والی پاکپتن کینال پر پل 97 سال پہلے1926میں انگریز دور میں تعمیر ہوا تھا۔











