کوئٹہ، 19جون ( اے پی پی ): اراکین صوبائی اسمبلی بلوچستان نے سالانہ بجٹ 2023 – 24 کو خوش آئند اور عوام دوست بجٹ قرار دیا ہے ۔
اپوزیشن سمیت حکومتی اراکین پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان حاجی مٹھا خان کاکڑ ، رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی بلوچستان نیشنل پارٹی، اور اپوزیشن کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر زابد ریکی جمیت علما اسلام (ف) نے کہا کہ شدید مالی مشکلات کے باوجود وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں موجودہ بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے ۔ اس بجٹ کو اپوزیشن نے بھی موجودہ ملکی حالات میں مثبت قرار دیا۔











