اسلام آباد، پی ایس ڈی پی میں پاکستان ریلوے ڈویژن کے28 جاری اور،9 ،نئے منصوبوں سکیموں کیلئے مجموعی طورپر33000 ملین روپے مختص

24

اسلام آباد،09 جون (اے پی پی ): وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ریلوے ڈویژن کے 28 جاری اور 9 نئے منصوبوں اور سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 33000 ملین روپے مختص جبکہ جاری پی ایس ڈی دستاویز کے مطابق28 جاری منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 28850 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔9 نئی سکیموں کیلئے 4150ملین روپے ،ریلوے ڈویژن کے نئے منصوبوں میں ٹریک مشینوں کی تبدیلی کیلئے 400 ملین روپے جبکہ پاکستان ریلویز کی موجودہ مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام کے سی پیک کے منصوبے کے لئے 200 ملین روپے رکھے گئے ہیں،ویکیوم بریک سے ایئر بریک پر 328 ایم بی ایف آر ایس کی تبدیلی پر 400 ملین روپے،شیر شاہ ریلوے پل نمبرون اور شیر شاہ کندیاں(ملیان ڈویژن) پر بند کی تعمیر کیلئے 150 ملین روپے،ٹنڈو آدم روہڑی سیکشن سکھر ڈویژن پر ٹریک سیفٹی ورکس کی فوری تنصیب کے لئے1000 ملین روپے ،مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے 200 ملین روپے ، کراچی لوڈ آوٹ سٹیشن ٹرمینل پر پورٹ قاسم ریل مال برداری ٹرمینل کے قیام کے منصوبے کیلئے 3 سو ملین روپے ،چمن یارڈ بشمول پاک افغان بارڈر ریلوے ٹریک کی تعمیر کیلئے 592 ملین روپے ،ریلوے ڈویژن کے دیگر جاری منصوبوں میں 5 ڈیزل الیکٹرک انجنوں کی بحالی و مرمت کیلئے 5 سو ملین روپے ،100 ڈیزل انجنوں کی خصوصی مرمت اور موجودہ انجنوں پرانحصار کے منصوبے کے لئے 2 ہزار ملین روپے جبکہ کوٹری جامشورو ریلوے لنک کی بحالی و مرمت اور کوٹری اخوند آباد کے کوٹری دادو سیکشن کی مرمت و بحالی کیلئے 893.606 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔