اسلام آباد،09 جون (اے پی پی ): پی ایس ایس ڈی میں وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے 8500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،جاری سکیموں کے لئے 5900 ملین 7 نئی سکیموں کیلئے 2600 ملین روپے مختص ہیں،کپسٹی بلڈنگ آف ایجوکیشن منیجرز کیلئے 604 ملین روپے جبکہ وزیراعظم ڈاریکٹو کے تحت بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے سولہ سو طلبہ کو وظائف کیلئے 200 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،ٹیوٹ کے شعبہ کی ترقی کیلئے پی ایم کے سپیشل پیکج برائے سکلز فار آل کیلئے 636.1471 ملین روپے رکھے گئے ہیں،میٹرک۔ ٹک (ٹیوٹ) اور عام تعلیم کے تعارفی پروگرام کیلئے 100 ملین روپے جبکہ قومی احتساب کونسل سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے 225 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔قومی احتساب کونسل سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے 225 ملین روپے ،اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزG-14 کے قیام کیلئے 127.43 ملین روپے،اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزجی13 ون کے قیام کیلئے 463.51 ملین روپے ،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز مارگلہ ٹاون کے قیام کیلئے 150 ملین روپے ،گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس ایف الیون ون اسلام آباد کے قیام کیلئے 325 ملین روپے ،مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے قیام کے لئے 4 سو ملین روپے اوراین سی اے لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر کیلئے 250 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔











