اسلام آباد ;پی ایس ڈی پی کے تحت کامرس ڈویژن کے لیے 1100ملین روپے مختص

14

اسلام آباد،09 جون(اے پی پی): کامرس ڈویژن کے لئے2 منصوبے جاری، ایک نئے منصوبے کے لئے 1100ملین روپے مختص۔

 آئندہ مالی سال24-2023ءپی ایس ڈی پی کے تحت کامرس ڈویژن کے لیے 1100ملین روپے مختص کئے گئے ،کامرس ڈویژن کے پی ایس ڈی پی میں 2جاری اور ایک نیا منصوبہ شامل ہے۔2جاری منصوبوں میں ایکسپو سنٹر پشاور اور ایکسپو سنٹر کوئٹہ شامل ہے۔

ایکسپو سنٹر پشاور کے لیے 92.552 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ایکسپو سنٹر کوئٹہ کے لیے 807.448 ملین مختص ہیں،نئے منصوبے ایکسپو سنٹر سیالکوٹ کے لیے 200ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔