اوکاڑہ؛تیز رفتار مزدا ٹرک کی رکشے کو ٹکر، 1بچی سمیت 3 خواتین زخمی

6

اوکاڑہ،24جون(اے پی پی ):قومی شاہراہ البرق چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتارمزدا ٹرک لاپرواہ ڈرائیونگ کی وجہ سے آگے جاتے ہوئے رکشہ سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے  میں رکشے پر سوار 3 خواتین اور 1 بچی زخمی ہو گئیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک سروس اور 2 ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ایک زخمی خاتون کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 3 زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی ایم ایچ کینٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔