اوکاڑہ،20جون(اے پی پی ):سکندر چوک بے نظیرروڈ کے قریب واقع بجلی کے ٹرانسفارمر میں نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیموں نے بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی موٹر بائیک سروس اور فائر وہیکل فوری جائےحادثہ پرپہنچ گئیں اورآگ بجھانے والے (ڈرائی کیمکل پاؤڈر) سلنڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی۔











