سیالکوٹ؛ ماہ مئی میں گرانفروشوں پر 35 لاکھ سے زائد جرمانے،55 مقدمات درج،66 گودام سیل

1

سیالکوٹ،یکم جون(اے پی پی):ماہ مئی کے دوران گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے،پرائس مجسٹریٹس نے 28168 انسپکشنز کیں، گرانفروشوں پر 35 لاکھ 74900 روپے جرمانہ عائد کیا ، گرانفروشوں کیخلاف 55 مقدمات درج کروائے گئے اور  ذخیرہ اندوزوی پر 66 گودام اور دکانیں سیل کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر  سیالکوٹ نے پرائس کنٹرول  مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پرائس  کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیا اور اپنی کارکردگی کو  مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول  مجسٹریٹس عوام کو گرانفروشی سے محفوظ رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کررہے ہیں، عادی گرانفروشوں کو جیل بھیج رہے ہیں ، دکانداروں اور ریڑھی خوانچہ فروشوں کے کاروباری حجم کو دیکھتے ہوئے جرمانے کر رہے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول سرگرمیوں میں ضلع سیالکوٹ کی پنجاب میں تیسری پوزیشن رہی ۔

 اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔