ایف بی آر کی بہترین کارکردگی،ئی 2023 میں 605 ارب روپے کا مجموعی ریونیو اکٹھا کیا

5

اسلام آباد، 02 مئی  (اے پی پی ): ایف بی آر کی بہترین کارکردگی، ماہ   مئی 2023 میں 605 ارب روپے کا مجموعی ریونیو اکٹھا کیا۔621ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں مئی 2023 کے دوران 572 ارب روپے کے خالص محصولات اکٹھے کئے گئے۔

مئی 2023کے دوران 33ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ،205ارب روپے ڈومیسٹک انکم ٹیکس جمع کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔ ڈومسیٹک سیلز ٹیکس کی مد میں تقریباً 100ارب روپے جمع کئے گئے جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 28فیصد زیادہ ہیں۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں تقریباً 41ارب روپے اکٹھے کئے گئے جو پچھلے سال کے مقابلہ میں 32فیصد زیادہ ہیں۔ ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں مجموعی طورپر 44فیصد اضافہ حاصل کیا گیا ہے۔

 امریکی ڈالرکی شرح کے اعتبار سے گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 37فیصد کمی واقع ہوئی ۔ بھاری ڈیوٹی والی اور متفرق اشیاء کی درآمدات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ کسٹمز ڈیوٹیز اور درآمدی ٹیکس میں کمی کے باوجود مجموعی طور پر 16فیصد گروتھ حاصل کی ہے۔