نوشہرنوشہرہ ورکاں؛ عوامی خدمت کچہری کا دوسرا روز، شکایات کی سنوائی کی  گئی

38

نوشہرنوشہرہ ورکاں ، 02 جون ( اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر نوشہرہ ورکاں اے  آفس میں عوامی خدمت کچہری کا دوسرا روز ،عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔ اس مقصد کیلئے تمام محکموں کے ہیڈز عوامی خدمت کچہری میں شرکت کرنے والوں میں انچارج لینڈ ریکارڈ افس،قانوگو کیپٹن نسیم، حلقہ پٹواریاں اور دیگر ملازمین  شامل تھے۔

 اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حکومتی ہدایات پر ہرماہ دورز  ورکنگ ڈے پر عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاجاتا ہےاور سائلوں کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔اس موقع پر محکموں کے ہیڈ کی شرکت بھی یقینی بنائی جاتی ہے تاکہ سائلوں کو مسائل  کا سامنا  نہ کرنا پڑے بلکہ ایک ہی جگہ پر تمام مسائل حل ہوسکیں۔