بھکر؛ ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ ،عید گاہوں کو چیک کیا، متعلقہ محکمہ کوآلائشوں کے خاتمہ کیلئے متحرک رہنے کی ہدایات

56

بھکر،29جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے صبح سویرے شہر بھر کی مرکزی عیدگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا، شہریوں کو عید ملے اور عید قربان کی مبارک باد پیش کی۔ عیدگاہوں کے بانیان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا، انتظامی اور سکیورٹی انتظامات تسلی بخش قرار دیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ نماز کی ادائیگیوں کا مرحلہ بخیر وعافیت اختتام پذیر ہو گیا،دوسرے مرحلہ میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے ایم سی سٹاف کی کارکردگی مانیٹر کر رہا ہوں،شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں عید قربان منانے کے تمام مواقع میسر کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ایم سی سٹاف کسی بھی ایریا میں آلائشیں ہرگز نہ چھوڑے، شہری کولیکشن پوائنٹس پر آلائشیں پہنچا رہے ہیں، شہریوں سے مزید تعاون درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری کلین آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہا ہوں،ایم سی سٹاف کلین آپریشن کو مزید تیز رفتار بنائے سی اوز کو ہدایات جاری۔