عید کے پہلے دن ایک دوسرے کے گھروں میں جا کر عید کی مبارکباد دینا، چترال میں اب بھی قدیم روایات زندہ

27

چترال،29جون(اے پی پی):ملک کی دیگر حصوں کی طرح چترال  کے لوگ بھی عید الاضحٰی مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں اور عید کے بعد سنت ابراہیمی علیہ السلام کے تحت قربانی کا جانور ذبح کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے گھروں میں جاکر مبارک باد دے رہے ہیں۔

عید کے موقع پر کثیر تعداد میں سیاح  چترال کا رخ  بھی کرتے ہیں اور یہاں کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔