جلالپور پیروالا،محکمہ ریونیو کی جانب سے کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل فوری حل کیلئے احکامات جاری

6

جلالپور پیر والا،02 جون(اے پی پی ): پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار سمیت محکمہ ریونیو اور میونسپل کمیٹی کے افسران نے شرکت کی ۔

کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین سے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانا اورایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنا ہے جوکہ پنجاب حکومت کے خوش آئند اقدامات ہیں ۔