جوہر آباد، 14 جون (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام دینی مدارس کے طلباء کے درمیا ن کھیلو ں کے مقابلوں کے سلسلہ میں جامع مسجد علوم الشرعیہ سول لائن جو ہر آباد میں ایک دوستانہ والی بال میچ ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اعجاز ملک اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
درجہ قطب اور درجہ قرآن کی ٹیموں کے مابین والی بال کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔جو درجہ قطب کی ٹیم نے درجہ قرا ٓن ٹیم سے 26کے مقا بلہ میں 46پوائنٹ حاصل کر کے جیت لیا۔درجہ قطب کی ٹیم کے کپتان محمد آصف بلال اور درجہ قرآن ٹیم کے کپتان محسن علی نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ بہت شاندار اور دلچسپ کھیل کھیلا۔
قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اعجاز ملک اور ڈسٹرکٹ خطیب محکمہ اوقاف اکمل عباس نے بین المدارس کے درمیان ہم نصابی سرگرمیاں شروع کر نے کے متعلق حکومتی ترجیحا ت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
کھیل کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اعجاز ملک، ڈسٹرکٹ خطیب مولا نا اکمل عباس،مختلف مدارس کے مہتمم صاحبا ن،مولانا عبدالجبا ر،مولا نا مفتی زاہد محمود اورمولا نا محمد رئیس احمد صدیقی نے کھلا ڑیوں کو کپ انعامات دیئے۔











