راولپنڈی،10جون(اے پی پی): کمشنر لیاقت علی چھٹہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کا دورہ کیا،ہسپتال میں بنائی جانے والی فارمیسی کا افتتاح کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز جا کر سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے اگاہی حاصل کی۔
کمشنر راولپنڈی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور ایم ایس بھی ان کے ہمراہ تھے۔











