رینالہ خورد،24جون(اے پی پی):رینالہ خورد سے تعلق رکھنے والے سابق یونین کونسل ناظمین ڈاکڑاظہر محمود اورراوضیغم نے میونسپل کمیٹی کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے بغیر نقشاجات پاس کروائے عمارات میں ہسپتال اورایک نجی کمپنی کی فرنچائز قائم کررکھی تھی، میونسپل کمیٹی کی جانب سے دونوں سابق ناظمین کو نقشاجات کی منظوری کےلیے نوٹس دیے گیے لیکن ناظمین نے میونسپل کمیٹی سے رجوع نہیں کیاجس پرچیف افیسرمیونسپل کمیٹی راؤ عمرفاروق نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ دونوں عمارات کوسیل کردیاہے۔











