اوکاڑہ،01 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری لوگوں کے مسائل کا حل اور ان کی مشکلات کا ازالہ ہے جس کے لئے ہر محکمہ تمام وسائل بروئے کار لائے، ذمہ دارانہ رویے بہتر کارکردگی کے لئے بنیادی کلید ہیں،ہمیں اپنے اپنے دائرہ اختیار میں لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرنا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی کچہری میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ لوگوں کو اپنی جائیداد کے ریکارڈ کے حصول سمیت انتقالات درج کروانے ،فردکے اجراء، رجسٹرڈ،درستگی ریکارڈ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت کسی بھی معاملہ میں مشکل اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ کے ذریعے لوگوں کے لئے سہولیات اور جدت کو ایک چھت تلے اکٹھا کیا ہے جس کا فائدہ عام لوگوں کو ہونا چاہیے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک احمد فراز اعوان ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفی جٹ ، سی ای او ضلع کونسل شہزاد اقبال قریشی ،ریونیو افسران و عملہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔











