سپاہی سعید اللہ شاہ شہید کے ورثاء کی 9 مئی کو شہداء کے یادگاروں کی بے حرمتی کی شدید مذمت

74

پاراچنار ،14  جون (اے پی پی ): سپاہی سعید اللہ شاہ شہید کے ورثاء نے 9 مئی کو شرپسندوں کی جانب سے شہداء کے یادگاروں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور ملزمان کو سخت سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپاہی سعید اللہ شاہ شہید کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے دوسرہ سے تھا ۔سپاہی سعید اللہ شاہ شہید نہایت نڈر ، رحم دل اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے سپاہی تھے ۔یہی وہ جذبہِ حب الوطنی تھا کہ انھوں نے دفاع پاکستان کی خاطر شہادت کو گلے لگایا اور ہمیشہ کیلۓ امر ہوگئے،سپاہی سعید اللہ شاہ شہید نے 2011 میں پاکستان آرمی کی مایہ ناز پنجاب رجمنٹ میں اپنے عسکری سفر کا آغاز کیا۔سپاہی سعید اللہ شاہ شہید نے 23 مئی 2023 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے مقام پر جام شہادت نوش کیا۔

سپاہی سعید اللہ شاہ شہید کے والد نے کہا ہے کہ  9 مئی کو شہداء کی بے حرمتی  پر افسوس ہے، فوج کا دشمن ملک کا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کے شہادت پر فخر ہے کہ اس نے اس پاک وطن کی خاطر شہادت کو گلے لگایا،میر ے دو اور بیٹے اس افوج پاکستان میں مختلف جگہوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہے، میں افواج پاکستان کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور  پیغام دیتا ہوں کہ اپنے حوصلے بلند رکھیں۔

سپاہی سعید اللہ شاہ شہید  کے بھائی نے کہا کہ مجھے اپنےبھائی پر  فخر ہے کہ میرے بھائی نے اس سبز ہلالی پرچم اور وطن کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ ہم ہر وقت وطن عزیز کی خاطر ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

سپاہی سعید اللہ شاہ اپنی جوانی وطنِ عزیز پر قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گیا۔