بائپر جوائے سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے گیپکو پاور کمپنی کے ملازمین کی فہرست مرتب

44

نوشہرہ ورکاں، 14 جون( اے پی پی ): سمندری طوفان بائپر جوائے سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال اور ممکنہ نقصانات  کے پیش نظر کراچی اور دیگر  ملحقہ شہروں میں پنجاب سے امدادی ٹیمیں بھیجنے کے لیے تمام ادارے  اپنی اپنی زمہ داریوں میں مصروف ہیں۔

اس سلسلے میں گیپکو پاور کمپنی گوجرانوالہ ریجن کے پانچ سرکلوں سے 210  لائن مین ،اسسٹنٹ لائن میں، ڈرائیور، 35 گیپکو کی گاڑیاں تین پرائیویٹ گاڑیاں ،سیفٹی ایلیمنٹ کے ساتھ جنرل مینجر کی نگرانی میں ہمراہ ایک چیف انجینئر ،دو ایکسین ،پانچ لائن سپریڈنٹڈ ،  ملتان سائیڈ پر  آج روانہ ھو گئے ھیں  اور اس مقصد کے لیے چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ کی  صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں ہر سرکل سے  ملازمین کی فہرستیں مرتب کی گئی ہیں۔

 ٹیم  میں لائن سٹاف،ٹیکنیکل عملہ اور افسران بھی شامل ہیں ۔یہ ٹیم مقامی  عملہ کے ساتھ مل کر برقی آلات اور تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے  بھی سمندری طوفان بپر جوائے  کے پیش نظر تمام اداروں و ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی اور تمام اداروں و ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات ‏جاری کردی ہے۔

 ریلیف کمشنر پنجاب کی ہدایت پر صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی  ‏جاری‎ ‎کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے‎ ‎کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 14 جون تک مزید شمال کی جانب بڑھے ‏گا، ‎سمندری طوفان کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں 14 جون سے داخل ہونے کا امکان ہے‎جس کے باعث‎ ‎لاہور ، اسلام آباد، اور  ا مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں آندھی اور گرج چمک ‏کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی متوقع ہے۔