عارف والا؛ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؑ کے سلسلے میں علم ، تعزییے ڈولی اور ذوالجناح کے جلوس برآمد

9

عارف والا،31 مئی  (اے پی پی ): اٹھارہ جیٹھ بسلسلہ شہادت نواسہ رسولﷺ و جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ، مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک عارفوالا سے علم ، تعزییے ڈولی اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے، جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر جناح چوک  سے ہوکر کارخانہ بازار پہنچے، جہاں پر عقید ت مند اہلبیت نے ماتم اور زنجیر زنی کرکے پرسا دیا، ملک کے نامور نوحہ خواں  نے نوحہ خوانی کی۔

 جلوس میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کر کے شہر کے اندرونی و بیرونی راستوں کو مکمل بند کیا گیا تھا۔

 جلوس کے ہمراہ ٹی ایم اے عملہ ، واپڈا ملازمین ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی۔ جلوس بعد ازاں نماز مغرب مقامی قبرستان کربلا عسکریہ لاری اڈا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔