ورلڈ بینک کے پانچ رکنی وفد کی پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر آفس آمد

8

لاہور، 31 مئی (اے پی پی): ورلڈ بینک کے پانچ رکنی وفد نے پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر آفس کا دورہ کیا۔  پی ڈی ایم اے افسران نے ہیڈ کوارٹر آفس آمد پر وفد کا استقبال کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی نے محکمانہ ذمہ داریوں بارے وفد کو بریفنگ دی ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے جدید سسٹم سے لیس اور کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انھوں نے وفد کو بتایا کہ ہنگامی حالات میں بروقت ریسپانس اور موثر رپورٹنگ کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز قائم ہیں۔ دیہات کی سطح پر 4000 سے زائد دیہی رپورٹنگ سنٹرز بھی قائم ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سے 24/7 صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ عمران قریشی نے کہا کہ بارشی اور سیلابی پانی کی گزرگاہوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ سیلابی صورتحال میں 11 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اربن فلڈنگ کے لیے پنجاب کے 6 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی عمران قریشی نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انڈسٹریل ڈائزاسٹر سے بچاو کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ورلڈ بینک کے نمائندوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ صوبائی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کی پیشہ وارانہ ریسپانس اور صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔ ورلڈ بینک کے وفد نے پنجاب میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ورلڈ بینک کے وفد نے کہا کہ کووڈ کے پھیلاو کے روکنے کے لیے پی ڈی ایم اے کا کردار قابل تحسین ہے۔ کووڈ کے دوران پی ڈی ایم اے کے بروقت اقدامات سے پنجاب میں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا۔وفد نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے سیلاب میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کام کو بروقت یقینی بنایا۔