مری،28جون(اے پی پی): یوسی پوٹھہ کے مرکزی بازار علیوٹ میں سنت ابراہیمی کے لیے قربانی کے جانوروں کا بازار سج گیا، خریدار اور بیوپاری مہنگائی کا رونا روتے پائے گئے دونوں فریقین شام کے انتظار میں ہیں اور زیادہ اور کم کے بھاؤ تاؤ کے چکر میں سرگرم ہیں ۔
اشیاء خوردونوش میں کریانہ سٹور بیکری پھل سبزی اور دیگر یہاں تک کہ میڈیکل فارمیسی پر لوگوں کا رش گزشتہ سال کی طرح اس بار دیکھنے کو نہیں مل رہا ۔











