نوشہرورکاں؛اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا شرقی غلہ منڈی میں قائم بکرا منڈی کا دورہ

31

نوشہرہ ورکاں،28 جون(اے پی پی):پنجاب بھر کی طرح تحصیل نوشہرہ ورکاں سٹی میں قربانی کے جانوروں کی منڈی کا قیام شرقی غلہ منڈی میں عمل میں لایا گیا  اور میونسپل کمیٹی میں فوکل پرسن انتصار حسین اور رضوان علی  انتظامی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے شرقی غلہ منڈی میں قائم بکرا منڈی کا دورہ کیا۔ ٹھیکیدار کی جانب سے  بکرا منڈی کی حدود میں سائے کے لیے شامیانے، بجلی اور پنکھوں کی سہولت ، جانوروں کے لیے چارے کے سٹال لگوانے اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے عملہ مامور کرنے، پینے کے لیے صاف اور ٹھنڈا پانی، بجلی کی عدم دستیابی کی صورت جنریٹر کی سروس، محکمہ صحت کی جانب سے  ایمرجنسی کاؤنٹر اور ملازم پوائنٹ کرنے کے علاوہ  جانوروں کو مفت ویکسینیشن کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ اور ریسکیو 1122 کی سروس  اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ہدایات کے مطابق بکرا منڈی کو کچھ دنوں کے لیے چلانے کے لیے چھوٹے جانور کی فیس 100 روپے اور بڑے جانور کی فیس 500 مقرر کی تھی، فروخت کنندہ اگر چھوٹے دس جانور قائم کی گئی  بکرا منڈی کی حدود میں کھڑے کرنے کا ایک ہزار کی رسید لیکر آئندہ عید کے دنوں تک رسید محفوظ رکھتے ہوئے مزید کوئی فیس لاگو نہ تھی جبکہ خرید کنندہ پر فی کس جانور ایک سو روپیے فیس لاگو رہی،

ایسا ھی عمل بڑے جانور بیل بھینسے  کے بکرا منڈی لے جانے اور خریدار پر لاگو تھا۔

 اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے واضع کیا کہ قربانی کے جانوروں کے لیے قائم  بکرا منڈی میں شفافیت کا ماحول برقرار رکھا جائے، کوئی ایک بھی شکایت نہ ملے  اور عوام کو بنیادی سہولتیں میسر رہیں۔