ملتان،14جون(اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر نشتر سرائے میں 24 گھنٹے قیام وطعام کا آغاز کردیا گیا ہے۔200افراد کو رات کاکھانا جبکہ 25 افراد کو ناشتہ کروایا گیا۔
کمشنر عامر خٹک نے بغیر کسی تفریق کے سرائے میں ہر شخص کو سروسز فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ناشتہ، کھانا،ڈنرکیلئے ڈونرز موجود ہیں، خدمت خلق عبادت ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔











