ملتان؛کمشنر کا صفائی آپریشن کی انسپکشن کیلئے شہر بھر کا دورہ

18

ملتان،30 جون(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے صفائی آپریشن کی انسپکشن کیلئے شہر بھر کا دورہ کیا۔کمشنر نے ٹرانسفر سٹیشنوں پر پہنچنے والی آلائشوں کی منتقلی کا جائزہ لیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے صفائی آپریشن پر تفصیلی بریفننگ دی۔

 کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ بارش کے دوران صفائی آپریشن میں مشکلات ہیں ،ورکرز کے عزم کو سراہتے ہیں۔انہوں نے شدید بارش کے باعث تعفن پھیلنے سے روکنے کیلئے صفائی آپریشن مزید تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

عامر خٹک نے کہا عوامی مفاد میں  ملحقہ ضلع کونسل اور کنٹونمنٹ ایریاز میں بھی سروسز دی جارہی ہیں ، شہریوں کی شکایت کا فوری ازالہ کرکے ریلیف فراہم کیا جائے۔

 کمشنر کی ہدایت پر یونیورسٹی روڈ،قاسم بیلہ اور مظفر آباد میں خصوصی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ شہری سیوریج لائنوں میں آلائشیں اور کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں ۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے عید کے دو روز 10 ہزار ٹن سے زائد کوڑا اور آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔