ملتان، 30 جون (ٓاے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کیجانب سے سری پائے جلانے اور کھالیں اکھٹی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایک شخص گرفتار کرکے ملزم کے خلاف 3 مقدمات درج کرادیے ۔
اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق نے واٹر ورکس روڈ،کوٹلہ تولے خان سمیت اندرون شہر میں کریک ڈاؤن کیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بغیر این او سی کھالیں اکھٹی اور سری پائے جلارہے تھے ،ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔











