ملتان؛ عید الاضحی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تقریب، بچوں نے عید کا کیک کاٹا

45

ملتان، 29 جون(اے پی پی):عیدالاضحیٰ کا پہلا دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور پی آر او نوید مختار اور دیگر سٹاف نے بچوں کے ساتھ عید منائی اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

 ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر اور پی آر او نوید مختار نے بچوں کے ہمراہ عید کیک بھی کاٹا  اور بچوں کے لئے برگر، گول گپے، دہی بھلے، آئسکریم، اور دیگر سٹالز لگائے گئے۔ بچوں نے میوزک پر بھنگڑے ڈالے۔

عید کے تینوں دن بچوں کے لئے  کھانے کے سپیشل مینیو کا اہتمام کیا جائے گا۔